رواں سال ڈریپ کا نظام مکمل کمپیوٹرائزڈ کر دیں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ رواں سال ڈریپ کا نظام مکمل کمپیوٹرائزڈ کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈریپ بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈریپ بلڈنگ کے لیے اراضی قومی ادارہ صحت سے حاصل کی گئی، ڈریپ کی عمارت جون 2021 میں مکمل ہوگی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈریپ جیسا ادارہ آج تک ذاتی عمارت سے محروم تھا، فارمیسی کونسل پاکستان کا دفتر کرائے کی عمارت میں ہے، فارمیسی کونسل پاکستان کو ڈریپ بلڈنگ میں منتقل کریں گے۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ڈریپ میں وسیع پیمانے پراصلاحات جاری ہیں، رواں سال ڈریپ کا نظام مکمل کمپیوٹرائز ڈ کر دیں گے، حکومت ڈریپ کو ماڈل ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اداروں میں اصلاحات ترقی واستحکام چاہتے ہیں، حکومت اداروں کو مضبوط اور شفاف بنانا چاہتی ہے، اداروں میں کرپشن سے متعلق زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دواساز کمپنیوں کے لیے فعال ریگولیٹری اتھارٹی کی موجودگی ضروری ہے، ڈریپ میں 50ملین دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں