واٹس ایپ میں تکینکی خرابی،صارفین کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(سی این پی)سماجی رابطے کا اہم ذریعہ واٹس ایپ میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا،صارفین کو آڈیو پیغامات،تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو اس حوالے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس حوالے سے واٹس ایپ صارفین سوشل میڈیا پرسوشل میڈیا پر شکایات کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ واٹس ایپ حکام کی جانب سے تاحال نہ تو رد عمل سامنے آیا ہے اور نہ ہی انہوں نے تکینکی خرابی کے حوالے سے صارفین کو پیغام جاری کیا ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں