اسلام آباد(سی این پی) بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستان کی اہم معلومات یا کاروباری ویب سائٹس پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے مگرپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے اقدامات کے باعث بھارتی ہیکرز کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ پاکستان میں ماہانہ ایک کروڑ 20 لاکھ سائبر حملے ہوتے ہیں اور زیادہ ترغیرمحفوظ ویب سائٹس نشانہ بنتی ہیں۔پاکستان میں ہر منٹ درجنوں سائبر حملے ہورہے ہوتے ہیں۔ یہ حملے زیادہ تر بھارت کی جانب سے کئے جاتے ہیں۔ ہیکر گروپ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کی اہم کاروباری، سرکاری اور معلوماتی ویب سائٹس پر یلغار کرتے ہیں۔ان ویب سائٹس کو کبھی میل ویئر تو کبھی کسی ای میل میں وائرس بھیجا جاتا ہے۔ بھارت نے سائبر وار کا آغاز کیا تو پاکستانیوں نے بھی کمر کس لی۔ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن نے بھارتی منصوبوں کو خاک میں ملادیا۔طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہیکرز کے گروپ کسی ویب سائٹ کا لنک بھیج کر پرائیوٹ کمپوٹر سیٹنگ تبدیل کرنے کی اجازت مانگتا اور پھر یہ گھنانا جرم شروع ہوجاتا ہے۔آئی ٹی ماہرین کہتے ہیں کہ صارفین کو کوئی ویب سائٹ پر ٹرمزاینڈ کنڈیشن کو فورا چیک کرکے اوکے نہیں کردینا چاہیے، ہر وہ ویب سائٹ جس میں ایچ ٹی ٹی پی کے ساتھ ایس یا سیکیور نہیں لکھا، اسے کھولنے سے گریز کرنا چاہیے۔سائبرماہرین کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرز کیعلاوہ اسرائیل،روس،تائیوان سے بھی پاکستان پر حملے کئے جارہے ہیں۔
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت
وزیراعظم نے ترقی کیلئے تاجروں سے مدد مانگ لی
پولیس کے شعبہ میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں،مریم نواز
اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
قومی اسمبلی کمیٹیاں: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے فارغ، محمد علی رندھاوا کی تعیناتی کا فیصلہ
پنجاب میں کم عمری کی شادیاں روکنے کیلئے بل تیار
ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی ڈے جمعہ کو منایا جائے گا
جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار