پاکستان میں کرونا وائرس کے 4 مشتبہ مریض آئیسولیشن وارڈز میں زیر علاج

لاہور: (سی این پی)پاکستان میں کرونا وائرس کے 4 مشتبہ مریض آئیسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔پاکستان میں کرونا وائرس کے 4 مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 نشتر ہسپتال ملتان اور 2 مریض سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ چین میں اب تک کرونا وائرس سے 106 افراد ہلاک اور 3 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، امریکہ میں بھی 5 مشتبہ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی کرونا وائرس کو خطرہ قرار دیا۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی کوئی دوا نہیں، احتیاطی تدابیر ہی علاج ہے، دن میں 5 بار وضو کرنے سے کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے، چین کے شہر ووہان میں بھی وضو کی پریکٹس کروائی جا رہی ہے، پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ مریض سامنے نہیں آیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں