کورونا وائرس،عالمی ادارہ صحت کا وائرس پھیلنے کے بعد عالمی سطح پر ہنگامی حالت کا اعلان

جنیوا(سی این پی) عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پوری دنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے جنیوا میں ہنگامی کمیٹی کے اجلاس اور تقریبا اٹھارہ ملکوں میں کرونا وائرس پھیلنے کی تصدیق ہونے کے بعد پوری دنیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔ایڈھانوم نے کہا کہ یہ بیماری دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔کہا جا رہا ہے کہ اب تک دنیا میں کورونا کی 7 مختلف اقسام کا انکشاف ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں