پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(سی این پی) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کاکوئی کیس سامنے نہیں آیا، کورنا وائرس پھیپھڑوں پر حملہ کرتاہے جس سے قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس 27 ممالک میں پیل چکا ہے اور اس وائر س کے باعث 400 سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان لوگ بڑی تعداد میں آتے جاتے ہیں، پنجاب میں موجود تمام چینی شہریوں کی سکینگ ہو چکی ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایاکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں کرونا وائرس کی تشخیص کرنے والی کیٹس اور جدید مشینری موجود ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نواشریف کو انسانی حقوق کے بنیاد پر بھیجا، ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے نوازشریف کو دونوں دفعہ رپورٹس بھیجی کہ یہ تفصیلات کم ہیں۔پلیٹ لیٹس کے بارے میں نہیں بتایاگیا تھا اور نہ ہی پیٹ سکین کے بارے تفصیل تھی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری میڈیکل بورڈ سے رائے مانگی ہے جو بھی رائے دیں گے پنجاب حکومت کو دے دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں