پشاو، کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے آئیسولیشن سہولیات قائم

پشاور (سی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں پولیس تھانوں اور سروس اسپتال میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے آئیسولیشن کی سہولیات قائم کر دی ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سروس اسپتال اور پولیس تھانوں میں اسطرح کی طبی سہولیات عام لوگوں کو فراہم نہیں کی جائیں گے۔نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس چین سمیت 27 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے 362 افراد ہلاک اور 17 ہزار 386 افراد متاثر ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ چین میں مزید 68 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 490 ہوگئی۔عالمی ادارہ صحت نے ووہان شہر سے کرونا کا پھیلائو روکنے کے لیے چین کی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق چین نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اچھا طریقہ اختیار کیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں