کورونا وائرس سے بچائو کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا ہے،ڈاکٹر ظفرمرزا

اسلام آباد (سی این پی )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت نے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا ہے، وزارت ہیلتھ میں ایمرجنسی آپریشن سیل بنایا ہے جو تازہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے، کورونا وائرس پر ایمرجنسی گروپ بنایا ہے، کور گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو کو یقینی بناتا ہے، تمام ایئرپورٹس اور داخلی مقامات پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے،تمام بین الاقوامی اداروں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنی زیر صدارت پبلک ہیلتھ پر کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ اور پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا بھی شریک ہوئے۔ اجلاس عالمی ادارہ صحت یونیسف یو ایس ایڈ اور دیگر پارٹنرز نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تیاریوں اور اقدامات بارے بریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا ہے۔ وزارت ہیلتھ میں ایمرجنسی آپریشن سیل بنایا ہے جو تازہ صورتحال کو نگرانی کرتی ہے، کورونا وائرس پر ایمرجنسی کور گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ایئرپورٹس اور داخلی مقامات پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے۔ چین کی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مسافروں کیلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم لازمی قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں