پارلیمنٹ ہائوس کے باہرہلال احمرکا بلڈ کیمپ ، منتخب نمائندوں کا خون کا عطیہ

اسلام آباد (سی این پی )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ ہلال احمر پاکستان کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر بلڈ کیمپ کا انعقاد اچھا اقدام ہے،پاکستان کے منتخب نمائندوں نے خون کا عطیہ دیا ہے، اپنے حلقوں میں بھی اس اقدام کو آگے لے کرجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر لگائے گئے بلڈ کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی ابرار الحق بھی موجود تھے۔ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے روڈ ایکسیڈنٹ کو کمی لائی جائے اور اس سلسے میں رولز آف لا کو سامنے لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں بلڈ کیمپ لگا کر اہم اقدام کیا گیا، پاکستان کے منتخب نمائندوں نے خون کا عطیہ دیا ہے، اس طرح کے اقدامات عوامی نمائندے اپنے حلقوں میں بھی لے کر جائیں اور علاقے کے لوگوں کو خون کے عطیات دینے کاکہا جائے گا۔اس دوران چیئرمین حلال احمر پاکستان ابرار الحق نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 38 ہزار لوگ روڈ ایکسیڈنٹ میں مر جاتے ہیں، یہ لوگ بروقت خون نا ملنے سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، ہمارا مقصد پارلیمنٹ سے خون کے عطیات جمع کرنا تھا، ہم ملک بھر میں اس طرح کے اقدامات کو فعال بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ دنیا کے 192 ممالک میں کام کر رہی ہے،پاکستان میں ر یڈ کریسنٹ سوسائٹی میں نئی پالیسی سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے ریڈ کریسنٹ کے لئے بھی اہم کام کیا گیا ہے۔اس دوران اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے کون کا عطیہ بھی دیا گیا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں