ویٹس ایپ نے نیا فیچرمتعارف کرانے کی تیاری کرلی

کیلیفورنیا(سی این پی)واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کے لیے خودکار طور پر مقررہ وقت پر ڈیلیٹ ہوجانے والے پیغامات فیچر متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے کچھ ہفتے قبل ہی صارفین کے لیے ڈارک موڈ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس کے بعداب ایسے فیچر کو متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے جو دیگر میسجنگ اپلیکشنز میں پہلے ہی موجود ہے۔یہ وہ فیچر ہوگا جو ایپ کے 2 بیٹا ورژن میں نظر آئے گا اور اس میں پرائیویٹ چیٹ میں پیغامات مخصوص وقت کے بعد خودبخود غائب ہوجائے گے ۔اس فیچر میں پیغامات کو ایک گھنٹے، ایک دن،ایک ہفتے،ایک ماہ یا ایک سال کے عرصے میں ایکسپائر ہونے کے آپشن دیئے گئے ہیں اور یہ ایپ بیٹا ورژن 2.20.83 اور 2.20.84 میں موجود ہے۔ جب کوئی صارف ٹائمر سیٹ کرتا ہے تو میسج کے برابر میں ایک کلاک آئیکون نظر آنے لگتا ہے تاکہ آپ ٹریک کرسکیں کہ پیغام کب تک ڈیلیٹ ہوجائے گا۔تاہم یہ فیچر فی الحال عام صارفین کے لیے نہیں مگر خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجانے والے پیغامات حساس معلومات بھیجنے کے حوالے سے کارآمد ثابت ہوگا۔امکان ہے کہ جب یہ فیچر واٹس ایپ میں عام صارفین کو دستیاب ہوگا تو اس میں کچھ تبدیلیاں آسکتی ہیں ،لیکن ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیچر کب تک متعارف کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں