پُر تشدد واقعات کی لائیو اسٹریمنگ کی روک تھام، فیس بک اور لندن پولیس کی ایک دوسرے کوتعاون کی یقین دھانی

لندن(سی این پی)لندن پولیس اور فیس بک نے رواں برس ہونے والے کرائسٹ چرچ سانحے جیسے واقعات سےبچنے کےلئے دہشتگرد حملوں کی لائیواسٹریمنگ روکنے کےلئے معلومات کا تبادلہ کرنے کا اعلان کردیا۔لندن پولیس نے حملے کی لائیو اسٹریمنگ کی شناخت کےلئے فیس بک کے ساتھ فائر آرم آفیسرز ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس سے کمپنی کو ٹیکنالوجی بنانےمیں مدد ملے گی۔رواں برس نیوزی لینڈ میں پیش آنے والے میں 51 افرادشہید ہوئے تھے جبکہ دہشتگرد نے یہ حملہ فیس بک پر لائیو اسٹریم کیا تھا۔ واقعے کے بعد سے سوشل میڈیا کمپنیوں پر اس مسئلے کے حل کےلئے دباؤ بڑھ رہا تھا۔پولیس کی جانب سے بنائی گئی ٹریننگ کی ویڈیو حکومت کے ساتھ بھی شیئر کی جائے گی تاکہ وہ دیگر کمپنیوں کو فراہم کر کے انٹرنیٹ پر پُرتشدد ویڈیوز کی لائیو اسٹریمنگ روکنے کی ٹیکنالوجی بناسکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں