بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دبائو ڈپریشن کی شکل اختیار کرگیا، بڑے طوفان کا خدشہ

کراچی(سی این پی)بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دبا ئوطوفان کی شکل اختیار کرگیا، جسے ڈپریشن کا نام دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل صبح تک ڈپریشن باقاعدہ طوفان کی صورت اختیار کرلے گا، ابھی ہوا کا کم دبائو ساحل سے 610 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں موجود ہے۔محکمہ موسمات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفان مغرب کی جانب بڑھے گا اور عمان کے ساحل سے ٹکرائے گا، جیسے جیسے ڈپریشن بڑھنا شروع ہوگا کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے نے متوقع طوفان کے سبب ماہی گیروں کے کھلے سمندر میں جانے پر پابندی عائد کردی جبکہ مالدیپ نے بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کو ہیکا کا نام دیا ہے۔یاد رہے کہ ہوا کے کم دبائو کی وجہ سے کراچی میں سمندری ہوائیں تھم گئیں ہیں جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ اور ماہرین نے ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں