حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، ظفر مرزا

اسلام آباد(سی این پی) معاون خصوصی برائے صحت ڈآکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک بھرمیں 10 ہزارڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ پنجاب میں 2363، سندھ 2258، کے پی 1514، بلوچستان میں 1752 مریض ہیں۔معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ ڈینگی کی صورت حال پرمکمل نظرہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کے لیے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ڈینگی کے 70 فیصد مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے، ڈینگی کے پھیلنے کی وجوہات کو جانے کی کوشش کریں گے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ ڈینگی سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جاتی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں، ڈینگی سے متعلق معلومات کے لیے ہاٹ لائن مختص کردی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر کا کہنا تھا کہ شہری محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، ڈینگی کے تدارک کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنایا جاسکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں