برطانیہ نے بھی سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کا الزام ایران پر لگادیا

لندن(سی این پی)برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے بھی سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کا الزام ایران پر عائد کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات سے قبل ایران پر الزام عائد کیا اور کہا کہ بہت زیادہ امکانات ہیں کہ سعودی آئل تنصیبات پر حملے میں ایران ملوث ہے۔سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں کے بعد برطانیہ کی جانب سے یہ پہلا رد عمل دیا گیا ہے۔برطانوی وزیراعظم نے ایران میں فوجی مداخلت کے زیرغور ہونے کو مسترد کردیا تاہم انہوں نے ایران پر پابندیوں کے امکانات ظاہر کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جاتے ہوئے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کو بتاسکتا ہوں کہ برطانیہ انتہائی غالب امکانات پر سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کو ایران سے منسوب کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ مشرقی وسطی میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کے لیے امریکا اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں