متحدہ عرب امارات میں پہلی یہودی عبادت گاہ تعمیرکرنے کی تیاریاں مکمل

ابوظہبی(سی این پی) متحدہ عرب امارات میں پہلی مرتبہ باقاعدہ یہودی عبادت گاہ(سیناگوگ)تعمیر کی جائے گی۔میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ سیناگوگ ایک بڑے کمپلیکس میں تعمیر کیا جائے گا جہاں ایک گرجا گھر اور ایک مسجد بھی تعمیر ہوگی۔ابوظہبی میں تعمیر کیے جانے والے اس کمپلیکس کو ابراہمک فیملی ہائوس کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد ابراہیمی مذاہب کی عبادت گاہوں کو ایک جگہ تعمیر کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس عبادت گاہ کی تعمیر کا کام اگلے برس شروع ہوگا اور یہ منصوبہ 2022 تک تکمیل پائے گا۔ابراہمک فیملی ہائوس کو ابوظہبی کے سعدیات جزیرے پر تعمیر کیا جائے گا۔ابراہمک ہائوس بنانے کا اعلان نیویارک میں انسانی بھائی چارے کی ہائیر کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جہاں متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں