نئی دہلی(سی این پی) بھارت میں رات بھر پب جی گیم کھیلنے والے 21 سالہ لڑکے نے خودکشی کرلی، شیوم نامی نوجوان کھیل میں شکست پر دلبرداشتہ ہوگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے کلیانپور تھانہ علاقے کے اشوک نگر میں ایک 21 سالہ نوجوان نے پب جی گیم میں شکست کھانے کے بعد خودکشی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع گونڈا سے تعلق رکھنے والا 21 سالہ شیوم اپنی نانی کے گھر پر مقیم تھا،نوجوان گونڈا سے آئی ٹی آئی کی ڈگری حاصل کرکے کانپور نوکری کی تلاش میں آیا تھا۔شیوم لاک ڈائون کی وجہ سے اپنی نانی کے گھر پر ہی رہتا تھا اور وقت گزاری کیلئے ہر وقت پب جی گیم کھیلا کرتا تھا، شیوم پب جی گیم کھیلنے کا بے انتہا عادی ہوگیا تھا۔ گھر والے اس کی عادت سے تنگ آچکے تھے اور اکثر اسے پب جی کھیلنے سے روکنے کی بھی کوشش کرتے تھے مگر نوجوان پر کسی بات کا کوئی اثر نہیں پڑا۔پولیس کے مطابق متوففی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ شیوم نے پب جی کھیلتے کھیلتے کب خودکشی کرلی کسی کو پتہ ہی نہیں چلا، جب گھر والوں نے اسے پنکھے سے لٹکا ہوا دیکھا تو اس کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد ابتدائی تفتیش میں اسے خود کشی قرار دیا ہے۔دوسری جانب شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اس گیم کو انٹرنیٹ سائٹ سے ہٹا دیا جائے کیونکہ پب جی گیم کھیلنے سے نہ صرف نوجوانوں میں تشدد کی سوچ پروان چڑھ رہی ہے بلکہ یہ کھیل کھیل میں اپنی جان گنوانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے بیل گائوں ضلع میں ایک اکیس سالہ لڑکے نے پب جی نہ کھیلنے دینے پر اپنے باپ کی گردن کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔
ہاؤسنگ اسکینڈل، اگر کلین چٹ دینا ہوتی تو انکوائری شروع نہ ہوتی، وزیر دفاع
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر لاپرواہی قبول نہیں،وزیراعظم کی تنبیہ
فیض حمید نے دھرنے کے دوران ملاقات میں استعفے کا کہا: زاہد حامد کا کمیشن کو بیان
کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
صدر مملکت اور وزیراعظم کی کراچی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
کراچی، غیر ملکی شہریوں کو لے جانیوالی گاڑی پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک
یاسمین راشد کی طبعیت شدید ناساز، جیل سے ہسپتال منتقل
فائرنگ سے کسٹم کے 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق
مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 80 افراد گرفتار