ملک کے بیشتر شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے،شدت5 اعشاریہ 8

اسلام آباد(سی این پی )پاکستان کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،راولپنڈی،مری،پشاور, کوہاٹ، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، ملاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، دیر، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، اور چترال اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ فیصل آباد ،لاہور ، اوکاڑہ ،ڈسکہ نارووال ، شاہ کوٹ اور دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔عینی شاہدین کے مطابق زلزلہ آنے پر لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال مشرق تھا۔ جبکہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ پاکستانی وقت کے مطابق زلزلہ 4 بج کر 1 منٹ اور 55 سیکنڈ پر شروع ہوا جبکہ زلزلے کا دورانیہ 15 سیکنڈ تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں