میر پور میں زلزلے نے تباہی مچا دی،ایک خاتون جاں بحق، پچاس سے زائد افراد زخمی گاڑیاں تباہ

میر پور(سی این پی ) ملک بھر میں زلزلہ،میر پور میں زلزلے نے تباہی مچادی،نہر کے بند کے قریب سڑک میں گہرا شگاف پڑگیا،متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئی جبکہ مسجد کا مینار بھی زلزلے کی وجہ سے شہید ہو گیا،شدید زلزلے کی وجہ سے ایک خاتون کے جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیو آپریشن شروع ہو گیا ہے زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں