لندن(سی این پی) برطانیہ نے چینی کمپنی ہواوے کی فائیو جی ٹیکنالوجی پر پابندی عائد کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ افراد پر 31 دسمبر 2020 کے بعد سے چینی کمپنی ہواوے کی فائیو جی ٹیکنالوجی خرید نے پر پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ موبائل فون کمپنیوں کو 2027 سے پہلے اپنے نیٹ ورکس سے تمام چینی کمپنیوں کی فائیو جی کٹ کو ہٹانا ہوگا۔برطانیہ کے ڈیجیٹل سیکرٹری اولیور ڈاڈین نے پارلیمان کو اس حکومتی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام سے ملک میں ایک سال سے پہلے فائیو جی کا آغاز تاخیر کا شکار ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے یہ پابندی امریکا کی چین پر پابندیوں کے بعد لگائی ہے جس میں ہواوے کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔برطانوی ڈیجیٹل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہواوے پر پہلے سے عائد پابندیوں اور اب کے حکومتی اقدامات کی مجموعی لاگت 2 ارب برطانوی پائونڈ تک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کے لیے کوئی آسان فیصلہ نہیں لیکن برطانوی ٹیلی کام سیکٹر، ہماری قومی سلامتی اور معیشت کے لیے درست فیصلوں میں سے ایک ہے جنہوں نے یقینا اب ایک ساتھ آگے بڑھنا ہے۔دوسری جانب برطانوی حکومت کے فیصلے پر ہواوے نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ یہ برطانیہ میں موبائل فون رکھنے والے ہر ایک شخص کے لیے بری خبر ہے جس سے اس بات کا خطرہ ہے کہ برطانوی شہری ڈیجیٹل کے سست رفتار دور میں شامل ہوجائیں گے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ حکومتی فیصلہ ہواوے کی صارفین کو اسمارٹ فونز فروخت کرنیکی صلاحیت کو متاثر نہیں کرتا۔برطانیہ میں تعینات چینی سفیر نے بھی برطانوی حکومت کے فیصلے کو مایوس کن اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے کہ کیا برطانیہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں کمپنیوں کو کھلا اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرسکتا ہے۔ادھر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برطانوی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ اس اقدام سے ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جو اپنی قومی سلامتی کے لیے ایسی ناقابل بھروسہ کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
کسی بھی حالات میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، فل کورٹ کا اعلامیہ جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کی کیٹل مارکیٹ میں صرف ویکسی نیٹڈ مویشی لانے کی پابندی عائد کردی
وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات، صوبے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی چیف جسٹس سےملاقات میں خط سمیت ٹیکس اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی، اعظم نذیر تارڑ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات
سینیٹ کی 11 نشستوں پر انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب
پاکستان میں ہوئے بیشتر دہشتگرد حملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
وزیراعظم کا نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری
صدر مملکت سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہمیت کےامور پر تبادلہ خیال
پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق