اوباما سمیت اہم امریکی شخصیات کے ٹوئٹر اکائونٹس کی ہیکنگ کا انکشاف

نیویارک(سی این پی)بل گیٹس، ایلن مسک، جیف بزوس ،سابق صدر اوباما اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن سمیت اہم شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز ہیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی اہم ترین کاروباری اور سیاسی شخصیات کے ٹوئٹر ہینڈلز سے ایسے ٹوئٹ کیے گئے جن میں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ جو بھی شخص 30 منٹ کے دوران بٹ کوائن کے ذریعے رقم بھیجے گا وہ دگنی کردی جائے گی۔ جن دیگر اہم شخصیات کے اکائونٹ ہیک کیے گئے ہیں ان میں وارن بفیٹ، ریپر کانیے ویسٹ اور نیویارک کے سابق گورنر مائیکل بلوم برگ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اوبر اور ایپل ٹوئٹر اکائونٹس سے بھی ایسے ہی ٹوئٹ کیے گئے۔ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے تاہم اس ہیکنگ نے کمپنی کے شئیر دو اعشاریہ تین فیصد گرادیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں