سندھ حکومت میں کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی پراب 1 لاکھ روپے انعام ملے گا

کراچی(سی این پی)سندھ حکومت نے کچرا پھینکنے والوں کی نشاندہی کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ سعید غنی نے کہا ہے ویڈیو بنا کر بھیجنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیں گے، کراچی میں جان بوجھ کر مسائل پیدا کیے جا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 3 روز سے صفائی مہم جاری ہے، صفائی مہم کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، سیوریج لائنز میں پتھر پھینکنے والوں کی ویڈیوز بھیجیں، کراچی کے دعویدار ہی اسے گندا کر رہے ہیں، مخالفین نے واٹر بورڈ کو کام سے روکنے کیلئے دھرنا دیا، یہ ایم کیو ایم کا پرانا طریقہ واردات ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا سب جانتے ہیں بوریاں ڈال کر گٹر بند کرنے کا طریقہ واردات کس کا ہے، شہری ان کی شیطانی حرکتو ں کی وجہ سے پریشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں