اسلام آباد (سی این پی) اسلام آبادہائی کورٹ نے مقبول ترین آن لائن گیم پب جی گیم پر پابندی ہٹا دی اور کہا پی ٹی اے پب جی گیم کے حوالے سے ایک ہفتے میں فیصلہ کرے، پی ٹی اے کی جانب سے پب جی گیم کو بند کیاگیا تھا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ نے مقبول ترین آن لائن گیم پب جی پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں عدالت نے پب جی گیم پر سے پابندی ہٹا دی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج پب جی گیم کو مشروط طور پر بحال کیا ہے، پی ٹی اے پب جی گیم کے حوالے سے ایک ہفتے میں فیصلہ کرے۔کمپنی کے وکیل نے پب جی گیم پر پابندی ہٹانے کی درخواست دی تھی، درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور کہا تھا پی ٹی اے کو وضاحت دینی ہے کہ یہ گیم کس طرح خود کشی کا باعث بن رہا ہے اور عدالت کو دیکھنا ہے کہ معطلی کے احکامات میں قانونی طریقہ کار پر عمل ہوا ہے یا نہیں۔درخواست گزار کمپنی کے وکیل نے کہا تھا کہ پی ٹی اے نے گیم کی بندش سے متعلق کمپنی کو کوئی نوٹس جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس نے معطلی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ آن لائن گیم پلیئرز ان نان بیٹل گرئوانڈ (پب جی)پر پابندی برقرار رہے گی، لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر 9 جولائی کو پی ٹی اے میں ہونے والی تفصیلی سماعت میں گیم کی بندش کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق پی ٹی اے نے پب جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گیم کے سیزنز، پاکستانی صارفین کا ڈیٹا اور کمپنی کے کنٹرولز کے حوالے سے معلومات فراہم کرے۔ پاکستان کی درخواست پر پب جی انتظامیہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔واضح رہے تین نوجوانوں کی خودکشی کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے یکم جولائی کو ملک بھر میں موبائل پر کھیلے جانے والے گیم پب جی پر عارضی پابندی عائد کی تھی۔
محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سینٹر کا دورہ
راولپنڈی سے اغوا ایف بی آر کے اسسنٹ ڈائریکٹر کی لاش برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 11 دہشتگرد ہلاک
پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی
ایرانی صدر کی لاہور آمد پر عام تعطیل کا اعلان
پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے
پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانےتک بڑھانے پر اتفاق
ضمنی انتخابات، پرویز الہیٰ کو بھتیجے کے ہاتھوں شکست