مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا

سری نگر(سی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری، قابض اور ظالم بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر ڈالا۔تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری کر رکھا ہے، ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی ضلع شوپیاں میں ہوئی ،جہاں قابض بھارتی فوج نے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔دوسری طرف قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کے احتجاج کو دنیا کی نظروں سے اوجھل کرنے کے لیے وادی میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں