اسلام آباد(سی این پی)این سی او سی نے کل سے دوسرے مرحلے میں سکولز کھولنے کی اجازت دے دی، کل چھٹی سے آٹھویں کلاسز کا آغاز ہوگا۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا صورتحال، تعلیمی ادارے مرحلہ وارکھولنے کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی میں وفاقی وزارت صحت اور صوبائی محکموں کے اعدادوشمار پر بھی مشاورت کی گئی۔ وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا پہلے مرحلے میں کھولے گئے اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل جاری ہے، دوسرے مرحلے کے تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔ادھر مراد راس کا کہنا تھا کل چھٹی جماعت سے 8 تک سکول کھول دیے جائیں گے، سکولوں سے کیسز نکلیں گے کیونکہ کورونا ختم نہیں ہوا، سکولوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ضروری ہے، اگر کورونا کا ایک کیس بھی نکلے گا تو سکول بند کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا نہیں جانتے سندھ نے کیوں سکول نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی نے کہا دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں تک سکول کھول رہے ہیں، چھٹی سے آٹھویں تک تعلیمی سرگرمیاں کل سے بحال ہوں گی، تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے گا، طلبا کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار
ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سینٹر کا دورہ
راولپنڈی سے اغوا ایف بی آر کے اسسنٹ ڈائریکٹر کی لاش برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 11 دہشتگرد ہلاک
پنجاب حکومت نے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم فراہم کرنے کی منظوری دے دی
ایرانی صدر کی لاہور آمد پر عام تعطیل کا اعلان
پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیے
پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانےتک بڑھانے پر اتفاق
ضمنی انتخابات، پرویز الہیٰ کو بھتیجے کے ہاتھوں شکست