اسلام آباد(سی این پی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم نے نظرانداز کیے گئے علاقوں پر توجہ دینے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ 18 بارڈر مارکیٹس میں سے 3 کو پائلٹ پراجیکٹ کے لیے منظور کر لیا گیا،بلوچستان میں مند اور گبد میں بارڈر مارکیٹ قائم کریں گے،خیبرپختونخوامیں شہیدآنودان میں بارڈرمارکیٹ کھولی جائے گی۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ بارڈر مارکیٹس کے قیام سے مقامی معیشتیں تیز ہوں گی،بارڈر مارکیٹس کے قیام سے اسمگلنگ کی روک تھام،پڑوسیوں سے تجارت بڑھے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ شہر اور بندرگاہ کی تعمیر پر رات دن جاری ہے جس سے خوش حالی آئے گی اور ماضی کی غلطیوں کو سدھارا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
مریم نواز نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے، مزار اقبالؒ پر حاضری
ایل این جی ریفرنس، شاہدخاقان عباسی، مفتاح اسماعیل کیخلاف سماعت ملتوی
دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
9 مئی مقدمات، شیخ رشید نے بریت کی درخواست دائر کر دی
محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی
پاکستان اور ایران کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار