سی پی آر کی تربیت لے کرہارٹ اٹیک کے ابتدائی خطرے سے بچائوممکن ہے،ثناء اللہ گھمن

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ قدرتی غذائو ں کے بجائے مضرصحت خوراک اوردل کے لئے خطرہ بننے والے عوامل کابڑھتاہوارجحان قوم کامستقبل دائو پرلگاچکاہے،ہرڈیڑھ منٹ بعد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ایک موت تشویش ناک ہے،دل کے امراض کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ تمباکونوشی ،میٹھے اورچکنائی کابڑھتاہوااستعمال کم کرناہوگا،تاکہ صحت مند معاشرہ تشکیل پاسکے۔وہ گزشتہ روز پاک اٹامک انرجی کمیشن جنرل ہسپتال کے زیر انتظام منعقدہCardiopulmonary Resuscitation( سی پی آر) ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے ،ورکشاپ کامقصد اچانک دل کادورہ پڑنے سے بروقت طبی امداد دے کر انسانی جاں کوکیسے بچایاجاسکتاہے ؟بتاناتھا، اس موقع پر پاک اٹامک انرجی کمیشن جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرجنید ،سی پی آر ڈائریکٹر ڈاکٹرشہناز،سینئر وجونیئرڈاکٹرز،نرسز اورپیرامیڈیکل ودیگرسٹاف کی کثیر تعداد موجود تھی ،سی پی آر ڈائریکٹر(پناہ ) ڈاکٹرشہنازنے دوسیشن کے دوران 80سے زائد ہسپتال کے سٹاف کوسی پی آر کی ٹریننگ دی اورعملی مشاہدے بھی کرکے دکھایاکہ کس طرح ابتدائی طبی امداد دے کرانسانی جاں کوبچایاجاسکتاہے،پناہ کے زیر انتظام بنایاگیامختصر ڈرامہ بھی دکھایاگیاجس کامقصد سی پی آر کی ٹریننگ ہرعام وخاص فردکاسیکھناضروری قرار دیاگیا،پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ انسانی جاں کوبچانے کامطلب پوری انسانیت کوبچاناہے ،1984میں پناہ کی بنیاد رکھی گئی ،جس کامقصددل کے امراض سے متعلق عام افرادکوباشعور کرناتھا،دل کے امراض کونظراندازنہیں کرناچاہئے ،آپ کویہ جان کرحیرت ہوگی کہ پہلے 10منٹ میں ،پھر6منٹ اوراب ڈیڑھ منٹ بعد ایک انسانی جاں دل کادورہ پڑنے سے ضائع ہورہی ہے ،ہمیں دل کی خطرناک بیماریوں سے بچنے کے لئے صحت مند قدرتی غذا کے ساتھ ورزش کواپنامعمول بناناہوگا،دل کونقصان پہنچانے والے عوامل تمباکونوشی ،شوگری ڈرنکس اورچکنائی سے پرہیز کرناہوگا،اس موقع پرپاک اٹامک انرجی کمیشن جنرل ہسپتال کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرجنیدنے پناہ کی کاوشوں کوسراہااورکہاکہ پناہ نے ہمیشہ لوگوں کودل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے آگہی دی ،جس کیلئے ہم طہ دل سے مشکورہیں،کروناکے بعد پھر سے گزشتہ برس کی طرح ہم نے مل کر زندگیاں بچانے کے لئے ورکشاپ کاانعقاد کیاجو خوش آئندہے،بنیادی آگہی ہر فرد کے لئے ضروری ہے ،تاکہ انسانی جاں کوبچایاجاسکے ،شرکاء نے ایک روزہ ورکشاپ کونہایت موثرقرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسی معلوماتی ورکشاپس کاانعقاد آئندہ بھی ہوناچاہیے ،تاکہ نئے آنے والے مفید معلومات کوجان کرکسی بھی قیمتی جان کوبچانے میں مددگارثابت ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں