پشاور دھماکا، بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، آئی جی

پشاور(سی این پی) آئی جی کے پی کے نے دیر کالونی دھماکے میں بیرون ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ثنا اللہ عباسی نے کہا کہ دیر کالونی مسجد دھماکے میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر کو وزارت خارجہ کے ساتھ مل کر ایف اے ٹی ایف کے ذریعے ڈیل کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 27 اکتوبر کو پشاور کے علاقے دیر کالونی کے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں