کراچی(سی این پی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث تعلیم کو نقصان ہوا، سکول بند رہے، سکول کھلے ہیں لیکن کچھ نہیں پتہ کے دوبارہ کب بند ہو جائیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے طلبہ میں مفت ٹیبلیٹس کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اور سہولیات نہیں مگر 6 فیصد علاقوں میں سب ہے، سکول بند ہوئے تو ٹیبلیٹس کے ذریعے بچے گھر بیٹھ کر آن لائن پڑھ سکیں گے۔سعید غنی کا کہنا تھا 30 سے زائد نئے سکولوں میں بھی تعلیم کا سلسلہ جلد شروع کیا جائیگا، جو این جی اوز ہمارے ساتھ تعلیم کیلئے کام کرنا چاہیں وہ آگے بڑھیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 108 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 587، سندھ میں ایک لاکھ 44 ہزار 765، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار 277، بلوچستان میں 15 ہزار 576، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 211، اسلام آباد میں 19 ہزار 454 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 938 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 43 لاکھ 76 ہزار 604 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 449 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 12 ہزار 638 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 624 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 775 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 347، سندھ میں 2 ہزار 611، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 273، اسلام آباد میں 215، بلوچستان میں 149، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 88 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کسی بھی حالات میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، فل کورٹ کا اعلامیہ جاری
وزیراعلیٰ پنجاب کی کیٹل مارکیٹ میں صرف ویکسی نیٹڈ مویشی لانے کی پابندی عائد کردی
وفاقی وزیر داخلہ کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات، صوبے کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی چیف جسٹس سےملاقات میں خط سمیت ٹیکس اور دیگر معاملات پر بات چیت ہوئی، اعظم نذیر تارڑ
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات
سینیٹ کی 11 نشستوں پر انوار الحق کاکڑ سمیت 9 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب
پاکستان میں ہوئے بیشتر دہشتگرد حملوں میں امریکی ساختہ اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
وزیراعظم کا نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ، یادگار شہداء پر حاضری
صدر مملکت سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ اہمیت کےامور پر تبادلہ خیال
پک اپ گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق