قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ 2020ء کے پہلے روز پانچ میچز کا فیصلہ ہوگیا

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ 2020ء کے پہلے روز پانچ میچز کا فیصلہ ہوگیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر جبکہ مہمان خاص جنرل ر اصغر نواز تھے.انکے ہمراہ پی ایچ ایف سیکریٹری اولمپیئن آصف باجوہ, خزانچی اخلاق عثمانی,سیلیکشن کمیٹی ممبران اولمپیئن ایاز محمود, اولمپیئن ناصر, اولمپیئن وسیم فیروز,ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید,اولمپیئن رانا مجاہد علی ,ماڑی پیٹرولیم گیس کے لیفٹننٹ کرنل ر محسن علی خان بھی موجود تھے. ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی میزبانی میں ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں جاری پی ایچ ایف پریمیئر ڈومیسٹک ایونٹ کو سپروائز کرنے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ملک بھر سے بہترین ایمپائرز اور ٹیکنیکل آفیشلز تعینات کئے گئے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اس شاندار قومی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے لئے تورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سید ظاہر شاہ کو سونپی گئی ہیں جبکہ حسن اختر چوہدری، ڈاکٹر احسن تنویراور محمد یسین بطور اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔انٹرنیشنل ایمپائرز مینجر راشد بٹ کو اس ایونٹ کا ایمپائر مینجر متعین کیا گیا ہے ،پہلا میچ پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیوی کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاکستان نیوی نے 2-6 گول سے جیت لیا۔ علی شیر اور نعمان جنجوعہ نے دو دو گول جبکہ اکبر علی اور عثمان علی نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی ٹیم کی جانب سے سمیع اور حارث نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز غلام محی الدین اور وقاص بٹ نے سپروائز کیا جبکہ مبشر علی ریزرو ایمپائر تھے۔ ججز کے فرائض شاہد ربانی، عبدالقیوم ڈوگر اور حمزہ طفیل نے نبھائے اور سیدعلی عباس نےبطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔دوسرا میچ پاکستان آرمی اور پاکستان پولیس کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان آرمی نے ایک کے مقابلہ میں نو گول سے جیت لیا۔ پولیس کی جانب سے واحد گول بلاول نے سکور کیا جبکہ پاکستان آرمی کی جانب سے ایم سفیر نے دو گول جبکہ عبدالجبار، ایم افضل، ایم فرحان، شاہد علی، ایم عباس، علی حیدر، اور وسیم اکرم نے ایک ایک گول سکور کیا۔اس میچ کو ایمپائرز یاسر خورشید اور عاطف لطیف ملک نے سپروائز کیا جبکہ محمود علی ریزرو ایمپائر تھے۔ ججز کے فرائض شاہد ربانی،محمد زاہد اور محمد یعقوب نے نبھائے اور ہارون سعید نےبطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔تیسرا میچ پاکستان واپڈا اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاکستان واپڈا نے 2-8 سے میچ جیت لیا.پاکستان واپڈا کی جانب سے علیم عثمان ,علیم بلال,سمیع اللہ ,عمر بھٹہ,امجد علی,رضوان علی,توثیق احمد ایک ایک جبکہ سمیع اللہ نے اپنا دوسرا جبکہ واپڈا ٹیم کا آٹھواں گول کیا.پنجاب کی جانب سے گلشیر اور اعجاز ایک ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے.مزکورہ میچ کو ایمپائرز کامران حسین اور امیر حمزہ نے سپروائز کیا جبکہ فیصل ریزرو ایمپائر تھے۔ ججز کے فرائضمحمد زاہد، شاہد گل اور جاوید صادق نے نبھائے اور حمزہ طفیل نےبطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔چوتھا میچ نیشنل بینک آف پاکستان اور پاکستان ایئر فورس کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جوکہ نیشنل بینک نے 2-4 سے جیت لیا. نیشنل بینک کی جانب سے شان ارشاد نے ایک, جنید منظور نے دو,ابوبکر نے ایک گول اسکور کیا. پاکستان ایئر فورس کی جانب سے عدنان اور رضوان علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔اس میچ کو ایمپائرز سہیل اکرم جنجوعہ اور مظہر وسیم نے سپروائز کیا جبکہ غلام محی ا لدین ریزرو ایمپائر تھے۔ ججز کے فرائض ہارون سعید، شاہد گل اور عبدالقیوم ڈوگر نے نبھائے اور شفقت حسین ملک نےبطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔پانجواں اور آخری میچ سوئی سدرن گیس اور ماڑی پیٹرولیم کے مابین کھیلا گیا جوکہ ماڑی پیٹرولیم نے 3-4 سے جیت لیا ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے ارباز احمد ,حاشر علی,نرتضی یعقوب,ارشد لیاقت نے گول اسکور کیا جبکہ سوئی سدرن کی جانب سے مبشر علی اور محمد ندیم نے گول اسکور کیا۔اس میچ کو ایمپائرز ہارون رشید اور بینش حیات نے سپروائز کیا جبکہ وقاص بٹ ریزرو ایمپائر تھے۔ ججز کے فرائض شفقت حسین ملک،قیوم ڈوگر اور علی عباس نے نبھائے اور محمد یعقوب نےبطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں