ٹیکنالوجی کے میدان سے بڑی خبر، پاکستان اور سعودی عرب سمیت7ممالک نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان اور سعودی عرب سمیت7 ممالک نے ڈیجیٹل کوآپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کرتے ہوئے آرگنائزیشن قائم کرلی، جس میں سائبر سیکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق خطے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑی پیش رفت سامنے آئی، پاکستان، سعودی عرب سمیت7ممالک نے ڈیجیٹل کو آپریشن کیلئے تعاون کا فیصلہ کرلیا۔7 ممالک پر مشتمل ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن قائم کر دی گئی ہے، کابینہ نے سعودی عرب کی تجویز کردہ آرگنائزیشن کے قیام کی منظوری دی۔پاکستان، سعودی عرب، بحرین، یو اے ای اور مصر سمیت 7 ممالک آرگنائزیشن کا حصہ ہوں گے تاہم بھارت کو 7 ممالک کے ڈیجیٹل منصوبے میں شامل نہیں کیا گیا۔خطے میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق اہم فیصلے 7 ممالک کریں گے، سائبر سکیورٹی، ہیلتھ سسٹم اور تعلیم کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا۔ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ہیڈ کوارٹر سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا، ممبر ممالک کے آئی ٹی وزرا کا پہلا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ، پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کریں گے۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اس ادارے کے قیام سے علاقائی ممالک کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ میں مددملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں