فیصل عباس اپنا نیا گانا ”رویا ہے“23دسمبر 2020 کو ریلیز کریں گے

لاہور(سی این پی)پاکستان کے معروف گلوکار ،نغمہ نگار و موسیقار فیصل عباس اپنا نیا گانا ”رویا ہے“23دسمبر 2020 کو ریلیز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سائیاں گانے سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے معروف گلوکار ،نغمہ نگار و موسیقار فیصل عباس نے اپنا نیا گانا”رویا ہے“رواں ہفتے ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے انکا کہنا ہے شائقین موسیقی کو انکا یہ گانا”رویا ہے“پسند آئے گا،واضح رہے کہ جتنے ٹیزرز اس گانے کے ریلیز کئے جا چُکے ہیں پاکستانی میوزک انڈسٹری کی تاریخ میں اتنے ٹیزرز کسی گانے کے ریلیز نہیں کۓ گئے۔ گمان کیا جا رہا ہے کہ فیصل عباس یہ پہلا ریکارڈ اپنے نام کرچُکے ہیں۔ ”رویا ہے“ کے میوزک وڈیو ز کو فیصل عباس نے خود ڈائریکٹ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں