معروف پاکستانی اداکارہ فردوس بیگم انتقال کر گئیں

لاہور(سی این پی) معروف پاکستانی اداکارہ فردوس بیگم لاہور میں انتقال کر گئیں، ان کی عمر 75 برس تھی، اداکارہ نے160 سے زائد فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔اداکارہ کو شدید علالت کے سبب چند روز قبل لاہور کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے برین ہیمبرج کی نشاندہی کی، دوران علاج وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ فردوس بیگم نے اپنے سوگوران میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔اداکارہ فردوس کو فلم ہیر رانجھا سے شہرت ملی، انہوں نے 1963 میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ فردوس بیگم کا شمار 60 کی دہائی کی صف اول کی اداکاراوں میں کیا جاتا ہے۔ ہیر رانجھا کے علاوہ ان کی معروف فلموں میں ملنگ، خاندان اور عورت سمیت دیگر شامل ہیں۔ فلمی و سماجی حلقوں کی جانب سے اداکارہ کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں