بنی گالہ میں احتجاج کرنیوالے اساتذہ ن لیگ نے بھیجے، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور(سی این پی) وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کو مسلم لیگ(ن)نے بھیجا۔لاہور سے جاری بیان میں وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ اسلام آباد میں اساتذہ کا احتجاج بے بنیاد ہے، اساتذہ سے مذاکرات کا 2 ہفتے پہلے شروع ہونے والا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کے نمائندے محکمہ تعلیم سے مل کر مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جا رہا اور نہ کسی کی تنخواہ روکی ہے، یہ لوگ کس بات پر احتجاج کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں