آئی ٹی برآمدات میں 51 فیصد اضافہ، برآمدات 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد(سی این پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر 2020 میں آئی ٹی برآمدات میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے، رواں برس جولائی تا نومبر آئی ٹی برآمدات 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نومبر 2020 میں آئی ٹی برآمدات میں 51 فیصد اضافہ ہوا ہے، مالی سال کے 5 ماہ میں آئی ٹی برآمدات 39 فیصد بڑھ گئیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر آئی ٹی برآمدات 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔دوسری جانب ماہر معاشیات سمیع اللہ طارق کا کہنا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)سیکٹر کو فعال کیا جائے تو ایکسپورٹ بڑھ سکتی ہے، معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے مگر تھوڑا وقت لگے گا۔سمیع اللہ طارق کا کہنا تھا کہ بیرونی ادائیگی کے توازن میں بہتری آئی ہے، ایکسپورٹ میں بہتری آئی جبکہ رمیٹنس میں بھی 5 ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نومبر میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 51 فیصد اضافہ ہوا، وفاقی حکومت کی اس وقت توجہ 4 سیکٹرز پر ہے، ان میں ٹیکسٹائل، کنسٹرکشن، الیکٹرک وہیکل اور موبائل مینو فیکچرنگ شامل ہیں۔سمیع اللہ طارق کا کہنا تھا کہ معیشت کی صورتحال مستحکم ہے مگر راستہ ابھی طویل ہے، معاشی اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں۔ آئی ٹی ایکسپورٹ بذریعہ بینک فارمولائز ہونے سے فائدہ ہوگا جبکہ اس سے ایکسپورٹ اور آمدنی دونوں بڑھیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں