پاکستان،کورونا وائرس سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد(سی این پی)ملک میں کورونا سے مزید 55 افراد انتقال کرگئے اور 1900 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 32205 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1974 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 55 اموات ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5.7 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 9929 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 4 لاکھ 73309 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 39488 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1760 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 423892 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 211276 ہوگئی ہے جب کہ 3491 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 136147 ہے اور 3921 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18082 اور اموات 182 ہوچکی ہیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 57467 اور 1609 اموات ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8215 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 218 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4850 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 37272 ہے اور اب تک 407 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں