طلبہ سکالر شپس، پی اے سی کی ایچ ای سی کو رولز میں نرمی کی سفارش

اسلام آباد(سی این پی)پارلیمنٹ کی ذیلی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے ایچ ای سی کو سکالرشپس کے لئے غریب طلبہ کو ترجیح دینے کے لئے رولز میں نرمی کی سفارش کرتے ہوئے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر نور عالم خان کی صدارت میں ہوا ،کمیٹی میں انکشاف ہوا کہ ایچ ای سی کی جانب سے فنڈز جاری ہونے کے باوجود درجنوں تحقیقی منصوبے کئی سال گزرنے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہوسکے، کمیٹی نے ایچ ای سی کو معاملے کے حل کے لئے دو ماہ کی مہلت دے دی۔ایچ ای سی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2022تک ایم اے کا سالانہ سسٹم چلے گا، جن طلبا نے تھرڈ ایئر کا امتحان پاس کیا وہ یونیورسٹیوں کے سمسٹر سسٹم میں داخلہ لے سکتے ہیں، کنو ینر کمیٹی نور عالم خان نے ریمارکس د ئیے کہ کسی امیر کو سکالرشپ نہ دیں، سکالرشپ غریب لوگوں کے لئے ہے، یہ امیروں کے لئے غلط استعمال ہوتا ہے، غریب کو ترجیح دی جائے، غریب کا حق ہے ،یہی میرٹ ہے کہ غریب کا بچہ پڑھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں