بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(سی این پی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔اکتوبر اور نومبر کے مہینوں کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سماعت نیپرا میں ہوئی جس میں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی۔اضافہ اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 77 پیسے مہنگی ہو گی۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں