مہنگائی کے مارےعوام کےلئے بری خبر،غریب کا ایندھن مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سی این پی) اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے غریب عوام کو ایک اور دھچکا دے دیا۔ فی کلو قیمتوں میں یکمشت 13 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں10710روپے فی میٹرک ٹن گھریلو سلنڈر میں 148روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 569روپے اور13روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔اب گھریلو سلنڈر 1476روپے ، کمرشل سلنڈر 5677روپے اور 125.50روپے فی کلو مارکیٹ میں دستیاب رہے گی۔اوگرا نے ماہ اکتوبر کے لئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں10710روپے فی میٹرک ٹن گھریلو سلنڈر میں 148روپے کمرشل سلنڈر کی میں 569روپے اور13روپے فی کلو قیمت میں اضافہ کر دیا۔اب پیداواری قیمت 56505روپے کی بجائے 67215 روپے ، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1328 روپے کی بجائے 1476 روپے ، کمرشل سلنڈر 5108 کی بجائے 5677 روپے اور فی کلو 113 کی بجائے.50 125 روپے مارکیٹ میں دستیاب رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں