تیمور علی خان سے شادی کی خواہشمند ہوں، نورا فتیحی

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فتیحی نےاپنے ایک انٹرویو میں دلچسپ خواہش کا اظہار کیا ہےکہ وہ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان سے شادی کی خواہش مند ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نورا فتیحی نے اداکارہ کرینہ کپور کے ویب شو میں شرکت کی، دوران شو کرینہ کپور نے نورا کو بتایا کہ وہ اور اُن کے شوہر سیف علی خان ان کے ڈانس موو سےکافی متاثر ہیں۔اس پر نورا فتیحی نے کرینہ کپور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں اُمید کرتی ہوں تیمور جب بڑے ہوجائے گا تو ہم تیمور اور میری منگنی یا شادی سے متعلق سوچ سکتے ہیں۔نورا کے جواب نے کرینہ کو چند لمحوں کے لیے لاجواب کردیا لیکن کچھ دیر بعد وہ ہنس پڑی اور نورا فتیحی سے کہا کہ ابھی وہ چار سال کا ہے، میرا خیال ہے اس حوالے سے ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔نورا فتیحی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ٹھیک ہے میں انتظار کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں