گھنے، خوبصورت بالوں کیلئے کاسٹر آئل کا استعمال

کاسٹر آئل یعنی کہ ارنڈی کے تیل کا استعمال صدیوں سے متعدد فوائد حاصل کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے جبکہ اس کا استعمال صحت سمیت خوبصورتی میں اضافے خصوصاً بالوں کی افزائش کے لیے نہایت موزوں ثابت ہوتا ہے۔کاسٹر کے تیل کی بنیادی خاصیت یہ ہے کہ یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات کا حامل ہے، کاسٹر کے تیل کا استعمال مختلف کاسمیٹکس، صابن، مساج آئل اور ادویات میں بھی کیا جاتا ہے۔ارنڈی کا تیل انسان کے مدافعتی نظام کومضبوط بناتا اور انسانی جسم میں موجود جال نما لیمف نوڈز ’Lymphatic Function‘ کو متحرک کرتا ہے، یہ دل سے پورے جسم تک خون کی روانگی کو متحرک کرنے کا سبب بنتا ہے۔کاسٹر آئل مختلف شکایات میں سستا ترین اور قدرتی علاج ہے لیکن اکثر و بیشتر افراد اس کی خصوصیات اور فوائد سے نا واقف ہیں۔گرتے بالوں کی وجہ سے مرد و خواتین یکساں پریشان نظر آتے ہیں اور بالوں کے گرنے کے عمل کو روکنے کے لیے کئی طرح کے ٹوٹکے آزماتے ہیں، ارنڈی کے تیل کے استعمال سے صرف 10دنوں میں بال گرنا رک جاتے ہیں ، اس تیل سے بالوں کی جڑوں سے لے کر سروں تک مساج کریں۔ارنڈی کے تیل سے سر پر مساج کے نتیجے میں نئے بال آنا شروع ہو جاتے ہیں، کاسٹر کا تیل بالوں کو گھنا، لمبا اور مضبوط بنانے کے لیے نہایت مفید ہے.

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں