کراچی: ارطغرل کے ساتھی کی تھیلیسیمیا چلڈرن سے ملاقات

اسلام آباد (سی این پی )ترک ڈارمے ارطغرل غازی میں عبد الرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جلال آل اور ڈارمے کے پروڈیوسر کمال تیکدن نے کراچی کے نجی ادارے میں تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔ادکار جلال آل کا کہنا ہے کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، میرے یہاں آنے سے دونوں ملکوں میں دوستی مزید مضبوط ہوگی۔کراچی کے نجی ادارے کی دعوت پر مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں عبد الرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار جلال آل اور ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تیکدن نے کراچی کا دورہ کیا ہے۔ترک مہمانوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی، ان میں تحائف تقسیم کیئے اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ترک اداکار جلال آل عرف عبد الرحمٰن غازی نے تھیلیسیمیا سے لڑتے بچوں کے لیے خون بھی عطیہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں اداکار جلال آل کا کہنا تھا کہ ہمارے آنے سے دونوں ملکوں میں بھائی چارے کو فروغ ملے گا۔اس موقع پر امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں