نظر ثانی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرایا جائے گا، وائس چانسلر کامسیٹس کی برطرف ملازمین کو یقین دہانی

اسلام آباد(سی این پی) کامسیٹس یونیورسٹی کے غیر قانونی طریقے سے نکالے گئے بانی ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ نظر ثانی کمیٹی کی سفارشات پر فوری عمل کر کے تمام سفارشات کو عمل درآمد کرایا ورنہ اس کے نتیجے میں راست اقدام کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار کامسیٹس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر تبسم افضل کے ساتھ ملاقات میں ملازمین نے کیا۔جس اس پر کامسیٹس یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے نے یقین دلایا آیا کہ جلد از جلد نظر ثانی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کرایا جائے گا اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کے بانی ملازمین نے بتایا کہ وہ وہ تمام عمر یونیورسٹی کی بقا اور خدمت میں لگے رہے جس کی وجہ سے عمر کے حصے میں اب نئی نوکری نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کے ملازمین کے ساتھ ایک بہت بڑی سازش کی گئی ہے اور اس کے نتیجے میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہیں اسکے ذمے دا ر ہیومن ریسورس کے اس وقت کے نااہل عہدیداران ہیں، کامسیٹس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر تبسم نے جو نظر ثانی کمیٹی بنائی ہے قابل تحسین ہے،اس کی تمام سفارشات پر عملدرآمد ایک اہم قدم ہو گا اور اس کی یقین دہانی بہت ضروری ہے تاکہ تمام ملازمین اپنے گھر واپس آجائیں،کامسیٹس یونیورسٹی کے ملازمین نے بتایا کہ کافی ملازمین غربت اور فاقہ کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہو چکے ہیں کامسیٹس ہمارا گھر ہے اور ہمیں اپنے گھر میں دوبارہ نوکری کی اجازت دی جائے اور جو سفارشات کمیٹی نے مرتب کی ہیں ان کی عملدرآمد کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو ادارے کی بدنامی کیساتھ ساتھ کافی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں،کامسیٹس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں ڈاکٹر تبسم انہوں نے کافی دیر کے بعد یہ چارج سنبھالا ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ وہ اچھے کاموں کی شروعات کریں اس موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر تبسم افضل نے بھرپور تعاون اور عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی اور ایک مہینے کا وقت مانگا اور نکالے جانے والے ملازمین کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی بی کروائی؛

اپنا تبصرہ بھیجیں