چینی کی قیمتوں میں کمی اور کاشتکاروں کے حقوق کیلئے حکومت متحرک

لاہور(سی این پی)صوبہ پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ دلانے کے لیے صوبائی حکومت متحرک ہوگئی، گنے کی غیر قانونی خریداری میں ملوث71مڈل مین گرفتار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں غیرقانونی گنے کی خریداری میں 71 ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ 164مقدمات درج کیے گئے۔ جبکہ 266غیرقانونی کنڈے سیل اور 3لاکھ 20ہزار کے جرمانے بھی ہوئے۔دوسری جانب سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اس دوران کرشنگ سیزن، اشیائے ضروری بالخصوص چینی کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں اعتدال کے لیے درآمد کی اجازت دی جانی چاہیے، گندم درآمد کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، آٹے کی قیمت کم ہوئی۔ پھلوں، سبزیوں کی طلب اور رسد سے متعلق پیشگی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں حالیہ دنوں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں