انڈونیشیا ، زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی، حادثات میں 8 افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

جکارتہ(سی این پی)انڈونیشیا میں زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، حادثات میں آٹھ افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔دارالحکومت جکارتہ کے مشرق میں واقع جزیرے سولاویسی زلزلے کی زد میں آ گیا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے ہزاروں افراد گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے تین سو سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ دس ہزار سے زائد افراد عارضی کیمپوں میں منتقل کر دیئے گئے۔ حکام کے مطابق بہت سے افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔زلزلے کا مرکز مجین شہر سے 6 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا، امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت چھے اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، ماضی میں بھی یہ علاقہ زلزلوں اور سونامی کی زد میں رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں