پاکستان میکسیکو سے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے، صدر عارف علوی

اسلام آباد(سی این پی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان میکسیکو کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سے میکسیکو میں پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر امان رشید نے ملاقات کی، اس موقع پر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میکسیکو کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ہم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام ممالک سے تجارت اور سرمایہ کاری پر توجہ دے رہی ہے۔صدر عارف علوی کا ملاقات میں کہنا تھا کہ میکسیکو کے ساتھ باہمی تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے نامزد سفیر کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان کے مثبت تاثر کو ابھارنے کے لیے کام کریں، نامزد سفیر بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بے نقاب کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ارمان رشید مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کریں اور میکسیکو کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے لیے بھی کوششیں کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں