استور، امریکی شکاری نے 61 ہزار ڈالر میں مارخورکا شکار کرلیا

استور(سی این پی)استور میں امریکی شکاری نے 61 ہزار ڈالر میں مارخورکا کامیاب شکار کیا۔آر ایف او وائلڈ لائف سرمد شفا کے مطابق گائوں شلتر میں ڈشکن کنزرویشن کمیٹی استور کی نگرانی میں امریکی شکاری نے مارخور کا شکار کیا۔سرمد شفا کا کہنا ہے کہ امریکی شکاری نے61 ہزار ڈالر میں شکار کیا اور شکار کیے گئے مارخور کا سائز44 انچ تھا۔شکار سے ملنے والی رقم کا 80 فی صد حصہ لوکل کمیونٹی کو دیا جاتا ہے جب کہ 20 فی صد حکومت کو دیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں