پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی

اسلام آباد(سی این پی) پاکستان نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن بنالی۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا اپیلی کیشن اسمارٹ آفس تیار کرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے، پہلے مرحلے میں یہ سرکاری افسران و ملازمین اسمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے، توقع ہے کہ جون 2021 تک اسمارٹ آفس کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے، نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں