کراچی(سی این پی)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اس سال کسی بھی صورت بغیر امتحانات طلبہ کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یکم فروری سے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسزکھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ امتحانات کے شیڈول اور سلیبس سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔اس موقع پر سعید غنی کا کہنا تھاکہ کورس کو مزید کم نہیں کرسکتے، چاہے امتحانات کو ری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے، ہمیں غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث ہمارا تعلیمی شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، ہمیں دوبارہ شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا،نئے تعلیمی سال سے متعلق بھی حالات کو دیکھ کر ہمیں پلان کرنا ہوگا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ایجوکیشن اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی صورتحال پر گفتگو کی اور اتفاق ہوا کہ ہمیں امتحانات جلد بازی میں نہیں لینے چاہئیں، یقینی بنایا جائے کہ 60 فیصد نصاب بہتر پڑھایا جائے، تعلیمی و امتحانی شیڈول کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ایک ہفتے میں رواں برس اور اگلے برس کا تعلیمی شیڈول بنا کر دے گی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں 50 فیصد بچے آیا کریں گے اور تعلیمی اداروں میں کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔سعید غنی کا کہنا تھاکہ نصاب کم کرنے کے باوجود نصاب نہ پڑھایا جاسکے تو یہ زیادتی ہوگی، اس سال کسی بھی صورت بغیر امتحانات طلبہ کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
بندرگاہوں کی سب سے بڑی کمپنی پاکستان پہنچ گئی
مصنوعی ذہانت سمیت ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہئے، وزیراعظم
پولیس وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل میں شہید کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
پاکستان نے انسانی حقوق رپورٹ میں عائد امریکی الزامات مسترد کردیے
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے، چیف جسٹس
پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس 2024 ہفتے کو لاہور میں ہوگی
لطیف کھوسہ نے پھر عمران خان کی جلد رہائی کی امید ظاہر کر دی
چیف جسٹس کی اپنے سفر کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کی ہدایت