احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام طلبا میں مقبول

مردان(سی این پی)معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام طلبا میں مقبول ہے اور 119یونیورسٹیوں کے طلبا احساس پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مردان میں معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے ویمن یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا احساس اسکالرشپ پروگرام احسان نہیں فرض ہے، انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پروگرام طلبامیں مقبول ہے، 119یونیورسٹیوں کے طلبااحساس پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں اور یہ اسکالرشپ پروگرام ملک کی تاریخ کا سب سے بڑاپروگرام ہے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس اسکالرشپ پروگرام میں شفافیت کو اولیت حاصل ہے، کے پی میں سروے کیلئے مقامی اساتذہ معاونت کررہے ہیں، ضلعی انتظامیہ ، پولیس نے معلومات اکٹھی کرنے میں مدد کی۔شفاف اورقواعدوضوابط کے مطابق مستحق افرادکا تعین کیاجاتاہے، حکومت احساس پروگرام میں بلامعاوضہ رجسٹریشن کررہی ہے جبکہ احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کیلئے73فیصد سروے مکمل ہوچکاہے۔احساس پروگرام میں ڈیٹاکی شفاف طریقے سے جانچ پڑتال کی جاتی ہے ، اس پروگرام کیلئے براہ راست فنڈنگ وزارت خزانہ سے ہوتی ہے ، وہ ،معذور،یتیم اورجن کا ذریعہ معاش نہیں وہ پروگرام کے حق دار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں