رابی پیرزادہ کا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

لاہور(سی این پی) سابق اداکارہ وگلوکارہ رابی پیرزادہ نے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رابی پیرزادہ نے فواد چودھری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بسنت اور شیشہ کیفے بند کر سکتے ہیں تو ٹک ٹاک کیوں نہیں، کیا اور لاشیں چاہیں؟انہوں نے کہا کہ میں گریز کرتی ہوں کسی شخصیت کے خلاف بات کرنے سے کیونکہ یہ گناہ ہے،مگر روز روز ٹک ٹاک پر نوجوان نسل کو حرام موت مرتے دیکھ کر دل روتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ الیکٹرک کاروں سے یہ زیادہ سنجیدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں